معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان اسد کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان اسد کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان اسد کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق راجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان اسد کو طلاق دے دیدی،یہ فیصلہ ان شادی کے تقریباً 15 ماہ بعد سامنے آیا۔

رجب بٹ کی اہلیہ ایمان اسد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرطلاق نامے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں صرف اس رشتے کو بچانے کیلئے خاموش تھی،لیکن مجھ پر ایک پوڈ کاسٹ میں غلط الزامات لگائے گئے،اس سب میں صرف یہ ہی پوچھنا چاہتی ہوں کہ میرا اور میرے بچے کا کیا قصور تھا،میرے پاس اس بارے میں کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن اس ماہ مقدس میں میں خاموشی کو ترجیح دوں گی۔ 

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں