پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
Metro53

Metro53 - لاہور ( ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے نئے نام کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں، خواہش مند افراد اپنی پرپوزل 24 مارچ تک پی سی بی کو جمع کرا سکتے ہیں۔پی سی بی نے ماضی میں بھی قذافی اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا، تاہم 2024 میں پی سی بی اور نجی بینک کے درمیان معاہدے پر مکمل اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔

نئے معاہدے کے تحت پی سی بی کو نیمنگ رائٹس کے مد میں 5 سالہ مدت کے لیے 1 ارب روپے حاصل ہونے تھے، اسٹیک ہولڈرز کو اب موقع دیا گیا ہے کہ وہ اس اسٹیڈیم کے نئے نام کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں