Metro53 - راولپنڈی (ویب ڈیسک )انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ جاری کر دیا ،47 اشتہاری ملزمان کو 10 ، 10 سال قید اور 5 ، 5 لاکھ روپے کی سزاسنائی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزمان کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیاہے ،ملزمان میں عمر ایوب ، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز ، حماد اظہر ، کنول شوذب اور راشد شفیق شامل ہیں ۔
ان کے علاوہ شہباز گل، زلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن ،رائے محمد مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید ، اعجاز خان بھی ملزمان میں شامل ہیں۔
عدالت فیصلے میں کہا گیاہے کہ مقدمے میں عمران خان، شاہ محمود قریشی ، سمیت 118 ملزمان پر دسمبر 2024 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی ، مقدمے میں استغاثہ کے اب تک 44 گواہان کے بیانات قلمبند کیئے گئے ہین، 18 ملزمان ٹرائل کے دوران عدالت سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے، 29 ملزمان مقدمے کے اندراج کے بعد کبھی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے
فیصلے میں کہا گیاہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 21 ایل کے تحت 47 اشتہاری ملزمان کا الگ ٹرائل چلایا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے یہ فیصلہ جاری کیا۔