پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے اضافے کا امکان

پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے اضافے کا امکان
Metro53

Metro53 - پاکستان ( ویب ڈیسک )مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہونے کا امکان ہے۔

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ملک میں موجود ذخائر اور عالمی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق سفارشات پر غور کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر اوگرا، پارکو اور دیگر محکموں نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بریفنگ دی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں