ایران جنگ، پہلے 100 گھنٹوں میں امریکا کو اربوں ڈالرز کا نقصان، اضافی فنڈز درکار

ایران جنگ، پہلے 100 گھنٹوں میں امریکا کو اربوں ڈالرز کا نقصان، اضافی فنڈز درکار
Metro53

Metro53 - واشنگٹن ( ویب ڈیسک )ایران سے جنگ کے پہلے 100 گھنٹوں میں امریکا کو تقریباً 3.7 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔

واشنگٹن ڈی سی میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگ کے اخراجات موجودہ بجٹ میں شامل نہیں تھے، کسی نہ کسی مرحلے پر امریکی محکمہ دفاع کو اضافی فنڈز درکار ہوں گے۔

سی ایس آئی ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے کم لاگت گولہ بارود کی طرف جانے سے گولہ بارود کی قیمت کم ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق تنازع کے اخراجات کو صرف موجودہ بجٹ سے پورا کرنا سیاسی اور عملی طور پر مشکل ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں