Metro53 - واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایران کے خلاف سپین نے امریکہ کا ساتھ دینےسے انکار کردیا تھا اور اب وائیٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے دعویٰ کیا کہ ا"نہوں (سپین) نے کل ٹرمپ کا واضح پیغام سنا،وہ امریکی فوج کیساتھ تعاون پر متفق ہیں تاہم سپین کی حکومت نے ایک بار پھر امریکہ کیساتھ"فوجی تعاون" کے دعوے کی تردید کردی اورواضح کیا کہ " سپین کی طرف سے جنگ کے لیے ناں ہے"۔
تفصیل کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیرولینل لیویٹ کا کہناتھاکہ آپ کا سوال شاید سپین سے متعلق ہے، میرا خیال ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز صدر کا پیغام بڑا واضح طور پر سن لیا، اور میرے خیال میں گزشتہ کئی گھنٹے وہ امریکی فوج کے ساتھ تعاون پر تیار ہیں، صدر مملکت چاہتے ہیں کہ تمام یورپی اتحادی امریکی افواج کے ساتھ تعاون کریں، یہ لمبا مشن صرف امریکہ کے لیے نہیں بلکہ یورپ کے لیے بھی ہے ۔