Metro53 - لندن ( ویب ڈیسک )برطانیہ نے 4 ممالک پر طلبہ ویزا پابندیاں عائد کرنےکا اعلان کر دیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے افغانستان، سوڈان، کیمرون، میانمار کے لیے طلبہ ویزے معطل کیے ہیں جبکہ دیگر ممالک کو بھی ویزا پابندی کی وارننگ جاری کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شہریوں کے ورک ویزے بھی ختم کیے جا رہے ہیں۔
برطانوی وزیر داخلہ نے سرحدوں پر کنٹرول بحال کرنے کا اعلان کر دیا اور ویزوں کے غلط استعمال پر ہنگامی بریک لگا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پناہ کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافے کو اس معطلی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔