خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے، عباس عراقچی

خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے، عباس عراقچی
Metro53

Metro53 - تہران ( ویب ڈیسک )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی جنگ نہیں، ایران پر حملے سے متعلق علاقائی ممالک کو امریکا پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے مذاکرات کے بیچ ایران پر حملہ کرکے سفارت کاری کو دھوکا دیا ہے۔

قبل ازیں اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی جنگ ناجائز اور غیرقانونی ہے۔ ہماری فوج جارح کو ایسا سبق سکھائے گی، جس کا وہ حق دار ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں