Metro53 - اسلام آباد ( ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے اسپین کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری امتیاز آکیا نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بیرون ملک کشمیریوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومتِ نے ریاست میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ہے ، اور اس ضمن میں اوورسیز کشمیریوں کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے، اوورسیز کشمیریوں نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے ۔اس موقع پر چوہدری امتیاز آکیا نے وزیر اعظم کو اوورسیز کشمیری کنونشن کے شاندار انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی عدالت اور کمیشن کا قیام قابلِ تحسین اقدامات ہیں جس سے اوورسیز کشمیریوں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔چوہدری امتیاز آکیا نے اپریل میں بارسلونا میں منعقد ہونے والے اوورسیز پاکستانی کنونشن میں شرکت کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر علی فرقان بھی موجود تھے۔