پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گجرات میں کارروائیاں، 220 انسپکشنز، متعدد جرمانے عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گجرات میں کارروائیاں، 220 انسپکشنز، متعدد جرمانے عائد
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )ڈپٹی ڈائریکٹرگجرات رضوان سعید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 220 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی۔

حکام کے مطابق معائنے کے دوران 70 فوڈ پوائنٹس کو صفائی اور حفظانِ صحت کے اصول بہتر بنانے کے لیے اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 13 مقامات کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 88 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید جانچ پڑتال کے لیے 3 نمونے لیبارٹری تجزیے کی خاطر حاصل کیے گئے۔

چھاپوں کے دوران 13.5 کلوگرام زائدالمیعاد اور ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں