Metro53 - تہران ( ویب ڈیسک )ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے امریکی میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطوں کی کوشش کر رہے ہیں۔
عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق لاریجانی نے واضح اور دوٹوک بیان میں کہا، “ہم امریکا کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے۔”
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی پالیسی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ پر مبنی ہے اور اس حوالے سے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔ لاریجانی کے اس بیان کو خطے کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں تہران اور واشنگٹن کے تعلقات پہلے ہی تناؤ کا شکار ہیں۔