Metro53 - تہران ( ویب ڈیسک )ایران کے سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے شہید کیے جانے کی تصدیق کر دی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سر انجام دے رہے تھے اور شہادت کے وقت اپنے دفتر میں تھے۔
اس حملے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ بزدلانہ حملہ ہفتے کی صبح کی اولین ساعتوں میں ہوا۔ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر محمد پاکپور اور سپریم لیڈر کے مشیر اعلیٰ، علی شامخانی بھی شہید ہوگئے ہیں۔
ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔