Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا ہے کہ اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے۔
طارق بگٹی نے بدانتظامی کا ذمے دار پاکستان اسپورٹس بورڈ کو قرار دیتے ہوئے عماد شکیل بٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی پر 2 سال کی پابندی کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ کے لیے فنڈز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پاس تھے، پاکستان اسپورٹس بورڈ چیزیں سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سب مینج کرتے، پی ایس بی کی وجہ سے دورۂ آسٹریلیا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
طارق بگٹی نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پی ایس بی نے رقم وقت پر ادا نہیں کی، پاکستان اسپورٹس بورڈ میں خود گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگر وہ کہتے ہیں کہ 2 ماہ لگیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری ورلڈ رینکنگ 18 ویں تھی اور اب 13 ویں پوزیشن ہے، یہ ہماری اچیومنٹ ہے، ہم جس کوالیفائی راؤنڈ کے لیے جا رہے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔