اس سال بھی ملک بھر میں ایک دن روزہ رکھا جائے گا،مولانا عبدالخبیر آزاد

اس سال بھی ملک بھر میں ایک دن روزہ رکھا جائے گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
Metro53

Metro53 - پشاور( ویب ڈیسک )چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزادنے کہا ہے کہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک دن روزہ رکھا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہو رہا ہے ،کچھ سال سے ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ رکھنے کا اعلان ہو رہا ہے،انشااللہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک دن روزہ رکھا جائے گا،ان کاکہنا تھا کہ  رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سائنس، محکمہ موسمیات، سپارکو بھی ہے،وزارت سائنس، محکمہ موسمیات چاند دیکھنے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں ۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں