سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آیا نوجوان چھت سے گر کر جا ں بحق

سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آیا نوجوان چھت سے گر کر جا ں بحق
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک )نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہورمیں لوئر مال بلال گنج کے علاقے میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق نوجوان بسنت کی دوسری رات پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گرا، نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر نوجوان جانبر نہ ہو سکا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا مزید کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 16 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی سیالکوٹ سے بسنت منانے کیلئے لاہور آیا ہوا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں