Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )لاہور میں بسنت کی پہلی رات 25 سالہ نوجوان علی رشید کٹی پتنگ پکڑتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان بحق جبکہ بائیک پر حفاظتی راڈ کے باوجود ڈور سے زخمی ہونے ڈور پھرنے اور چھتوں سے گرنے کے باعث تین کمسن بچوں سمیت اب تک 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لاہور ڈی ایچ اے 5 میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 21 سالہ رافیع تنویراورگلشن راوی میں 45سالہ شبیرزخمی،دونوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیاگیا،دونوں موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے ، بائیک پر حفاظتی راڈ بھی لگا ہوا تھا. گلشن راوی کے علاقے میں 8 سالہ ارحا کو گلے پر ڈور راوی روڈچھت سے گرنے کے باعث ثاقب جبکہ لوئر مال پتنگ لوٹتے 12 سالہ عبد الواحد زخمی ہوگیا ، گلشن راوی 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے زخمی ہوگیا۔