جنرل ہسپتال لاہور کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی

جنرل ہسپتال لاہور کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی
Metro53

Metro53 - لاہور ( ویب ڈیسک) جنرل ہسپتال لاہور کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جنرل ہسپتال کی او پی ڈی کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگائی، متاثرہ لڑکی میڈیکل یونٹ 2 میں زیرِعلاج تھی، چھلانگ لگانے کے باعث متاثرہ لڑکی زخمی ہوگئی۔
متاثرہ لڑکی کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ متاثرہ لڑکی کو فوری طبی امداد کے لیے سرجیکل ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں، متاثرہ لڑکی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں