26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
Metro53

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی، جس کے بعد عدالت نے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

گرفتاری اور پیشی کے احکامات

عدالت نے حکم دیا ہے کہ علیمہ خان کو گرفتار کرکے کل تک عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے واضح کیا کہ ملزمہ کی عدالت میں پیشی تک ان کے بینک اکاؤنٹس اور قومی شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔

استغاثہ کا مؤقف

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس کے آغاز سے ہی علیمہ خان کا رویہ غیر ذمہ دارانہ رہا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں