لاہور میں بسنت کے موقع پر ممکنہ چار روزہ چھٹیوں کی اطلاعات سامنے آگئیں

لاہور میں بسنت کے موقع پر ممکنہ چار روزہ چھٹیوں کی اطلاعات سامنے آگئیں
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور میں بسنت کے جشن کے موقع پر شہر میں چار روزہ تعطیلات کے امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعرات 5 فروری کو کشمیر ڈے کی چھٹی پہلے سے طے شدہ ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی پہلے سے طے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کی چھٹی کی تجویز بھی پیش کی ہے، جس کے منظور ہونے پر لاہور میں ایک ساتھ چار دن کی چھٹیاں ہو جائیں گی۔

چھٹیوں کے دوران ٹریفک کا بوجھ معمول سے کم رہنے کا امکان ہے اور سڑکوں پر موٹرسائیکلوں کی روانی بھی کم متوقع ہے، جس سے شہریوں کے لیے آمد و رفت آسان ہو جائے گی۔

لاہور میں بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو متوقع ہیں، اور انتظامیہ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جشن کے دوران احتیاط کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ اس کے علاوہ انتظامیہ اضافی ٹریفک انتظامات بھی کرے گی تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں