Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )سرائے عالمگیر اورکھاریاں میں جی ٹی روڈ پر پولیس کی جانب سے تحریک تحفظ آئین پاکستان مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی جس میں مارچ کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعددگاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امجد خان نیازی اور ظفر گوندل سمیت دیگر رہنماؤں کوگرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ دوسری جانب گجرات پولیس کی جانب سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مارچ کے پیش نظر چھاپوں کاسلسلہ جاری ،سکیورٹی کے باعث سرائے عالمگیر اورکھاریاں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔