گجرات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قافلے پر حملہ، گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے ورکرز پر لاٹھی چارج ،متعدد گرفتار

گجرات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قافلے پر حملہ، گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے ورکرز پر لاٹھی چارج ،متعدد گرفتار
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قافلے کے استقبال کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان گجرات میں جی ٹی روڈ پر بڑی تعداد میں چودھری طارق محمود ساہی کی قیادت میں موجود تھے۔

 اس دوران اچانک پولیس اورسول کپڑوں میں ملبوس افراد  کی دو  سے تین گاڑیاں وہاں پہنچیں اور  موقع پرقافلے میں کھڑی تمام  بڑی اور چھوٹی گاڑیوں  کے شیشے توڑ ڈالے  جس سے  قیمتی گاڑیوں کوشدید نقصان پہنچایا۔ پولیس اہلکاروں نے کارکنان پر  شدید لاٹھی چار ج کیا   جس سے کئی ورکرز زخمی بھی ہوگئے اور متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔

 گجرا ت میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پر امن اور آئینی حق کے تحت کیے جانے والے استقبال پر بلاجواز طاقت کے استعمال  آئین  کی کھلی خلاف ورزی ہےجس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں