پنجاب میں شدید دھند ، موٹروے مختلف مقامات پر بند

پنجاب میں شدید دھند ، موٹروے مختلف مقامات پر بند
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے سبب موٹرویز کے مختلف سیکشنز آمدورفت کیلئے بند کردیے گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار، ایم تھری درخانہ سے فیض پور تک بند کی گئی ہے۔

ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم، ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ اور ایم الیون لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند کی ہے۔

قومی شاہراہ پر بھی شدید دھند ہے، موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں