گجرات میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ماں بیٹا گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

گجرات میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ماں بیٹا گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) تھانہ رحمانیہ پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ماں بیٹے کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں ہیروئن اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کر لیں۔

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی نگرانی میں جاری آپریشن کے دوران ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر عثمان وارث نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خاتون سمیت دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 6 ہزار روپے نقد وٹک اور ایک عدد 30 بور پسٹل برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت زہرہ بی بی عرف ذہری اور عثمان جمیل کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کر رہے تھے۔ پولیس نے مزید کارروائی کے لیے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں