فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی نجی پرواز کے 13 مسافر آف لوڈ

فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی نجی پرواز کے 13 مسافر آف لوڈ
Metro53

Metro53 - فیصل آباد(ویب ڈیسک )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے دبئی جانے والی نجی پرواز کے 13 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ آف لوڈ مسافروں میں 10 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ مسافر ظاہری طور پر دبئی کے ذریعے جدہ جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن انٹرویو کے دوران مسافر مشکوک قرار پائے اور موبائل فونز سے مشکوک چیٹس اور نمبرز برآمد ہوئے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں