جیل میں نواز شریف کوخطرناک چیز کھلائی گئی جس ان کے پلیٹ لیٹس گرگئے، سینیٹر ناصر بٹ

جیل میں نواز شریف کوخطرناک چیز کھلائی گئی جس ان کے پلیٹ لیٹس گرگئے، سینیٹر ناصر بٹ
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )ایک نیوز چینل کے پروگرام "جواب دو" ود فرخ وڑائچ میں سینئرلیگی رہنماسینیٹر ناصر بٹ نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

 

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر بٹ نے دعویٰ کیا کہ جب نواز شریف جیل میں تھے تو انہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایسی چیزیں دی گئیں جن کے استعمال کے بعد ان کی صحت بری طرح متاثر ہوئی اور ان کے پلیٹلیٹس خطرناک حد تک گر گئے۔ناصر بٹ کے مطابق یہ بات مجھے خود میاں نواز شریف نے بتائی تھی، لیکن انہوں نے اس وقت تاکید کی تھی کہ یہ بات کسی کو نہ بتائی جائے۔ آج پہلی بار میں یہ حقیقت میڈیا پر بیان کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پلیٹلیٹس میں اچانک کمی واقع ہونے کے بعد ہی نواز شریف کو ہنگامی طور پر لندن میں علاج کے لیے بھیجا گیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں