Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور میں ایک بار پھر گونج اٹھا نعرہ"یااللہ یا رسول، گوگی بٹ بے قصور ،تاجر برادری اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے خواجہ عقیل المعروف گوگی بٹ کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب پولیس سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ ۔ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور سیاسی انتقام کا شاخسانہ قرار دیے جا رہے ہیں۔ تاجربرادری کاکہنا ہے کہ،"ہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیا جائے اور گوگی بٹ کو انصاف دیا جائے۔مظاہرین نے پُرامن انداز میں میڈیا کے ذریعے اپنی آواز حکومت تک پہنچانے کی اپیل کی۔