لاہور، CDD سے مقابلے میں شاہ گینگ کے 2 خطرناک کارندے ہلاک، 4 فرار

لاہور، CDD سے مقابلے میں شاہ گینگ کے 2 خطرناک کارندے ہلاک، 4 فرار
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک )سی سی ڈی چوہنگ اور شاہ گینگ کے کارندوں کے درمیان مانووال کے علاقے میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں دو خطرناک ملزمان حسنین اور عمر ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق شاہ گینگ کے یہ کارندے مانووال، چوہنگ میں روپوش تھے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی چوہنگ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان سوشل میڈیا پر سی سی ڈی افسران کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے تھے اور اپنے فیصل آباد میں مارے گئے ساتھیوں کا بدلہ لینے کی پلاننگ کر رہے تھے۔

ہلاک ملزمان کے خلاف قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری، اور دیگر سنگین وارداتوں کے مقدمات درج تھے، جبکہ ان کے چار ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں