Metro53 - کنشاسا (ویب ڈیسک ) کشتیوں کے ڈوبنے کے 2 مختلف حادثات میں 193 افراد ہلاک ڈیموکریٹک رپبلک کانگو میں کشتیوں کے ڈوبنے کے 2 مختلف حادثات میں 193 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک کانگو میں کشتی ڈوبنے کے واقعات میں درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔انسانی امور کی وزارت نے کہا کہ دریائے کانگو میں ایک کشتی میں 500 افراد سوار تھے جو آگ لگنے کی وجہ سے الٹ گئی۔
اس حادثے میں 209 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ 146 افراد لاپتہ ہیں۔اس سے ایک دن قبل ایک اور کشتی الٹنے کے سبب 86 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جن میں بیشتر طالب علم تھے، حادثے میں متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔