حماد اظہر این اے 129 کاضمنی الیکشن لڑنے کے فیصلے سےدستبردار

حماد اظہر این اے 129 کاضمنی الیکشن لڑنے کے فیصلے سےدستبردار
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک ) رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے این اے 129 کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے این اے 129 کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ میاں اظہر کی خالی نشست پر ان کے بھانجے کو الیکشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چوہدری ارسلان این اے 129 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ انتخابی مہم کی ذمہ داری ان کی ہمشیرہ کے سپرد کی گئی ہے۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ ذاتی مصروفیات اور وجوہات کی بنا پر ان کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں