بلاول بھٹو کوتقریروں میں خود پر قابو رکھنا چاہیے ،ریفرنڈم پر خون بہنے کی باتیں بلاجواز ہیں، عطاء اللہ تارڑ

9 گھنٹے قبل -
بلاول بھٹو کوتقریروں میں خود پر قابو رکھنا چاہیے ،ریفرنڈم پر خون بہنے کی باتیں بلاجواز ہیں، عطاء اللہ تارڑ
Metro53

Metro53 - اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پچھلی اور موجودہ گفتگو میں کافی فرق آ چکا ہے، انہیں ٹاک شوز میں خود پر قابو رکھنا چاہیے تھا اور خون بہنے جیسی باتیں یا بلاجواز دعوے نہیں کرنے چاہئیں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نےفرخ وڑائچ کےپروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2024ء کے عام انتخابات میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور انتخابات کے بعد بلاول بھٹو ان سے بڑی گرمجوشی سے ملے تھے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ انہوں نے بلاول بھٹو کے دونوں حالیہ خطاب دیکھے ہیں اور ان کا جواب بھی دیا ہے، تاہم سیاست میں تلخیاں اور دوریاں آتی رہتی ہیں اور ان کا حل بھی نکل آتا ہے۔صدر مملکت اور وزیراعظم کی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات بہترین رہی اور اس کا اعلامیہ بھی اچھا جاری ہوا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بلاول بھٹو نے خود کہا ہے کہ گورنر راج باہمی مشاورت سے لگایا گیا ہے، جبکہ صرف بلاول ہی نہیں بلکہ شیری رحمان سمیت پیپلز پارٹی کی پوری قیادت نے اس معاملے پر اچھی تقاریر کیں۔نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوال پر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ صوبوں کی تقسیم پر رائے پہلے سے موجود تھی تاہم اب اس معاملے میں تیزی آئی ہے اور گراس روٹ لیول پر اس حوالے سے بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ماضی میں پنجاب کی تقسیم کی قرارداد کی حمایت کر چکی ہے، اس لیے صوبوں کی تقسیم کے معاملے پر عوام کی رائے کو اہم سمجھا جانا چاہیے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں