Category:

عطاء اللہ تارڑ کی خبریں

عمران خان کی میڈیکل رپورٹس 25 سالہ نوجوان سے بھی بہتر ہیں، وکیل کےخط کی کوئی اہمیت نہیں: عطاء اللہ تارڑ

Metro53 - اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی میڈیکل رپورٹس ایک پچیس سالہ نوجوان سے بھی زیادہ بہتر ہیں، جبکہ ان کی جانب سے سامنے آنے والا خط کسی وکیل کا تحریر کردہ ہے جس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے فرخ وڑائچ کے ساتھ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست قربان کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں بہترین کام کر رہی ہیں اور جو کام کرتا ہے اس پر تنقید بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت کی بات چیت جاری ہے اور جلد اس کا اچھا نتیجہ نکلے گا۔این اے 77 کے دورے اور ضمنی انتخابات پر وضاحت دیتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ان کا دورہ اچانک تھا اور وہ الیکشن مہم کے لیے نہیں گئے تھے، تاہم اس معاملے پر انہوں نے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ ضمنی الیکشن کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ٹرن آؤٹ کم رہا، پی ٹی آئی کے مقامی چیئرمین نے مرکزی مسلم لیگ کی حمایت کی جس کے باعث اینٹی مسلم لیگ (ن) ووٹ مرکزی مسلم لیگ اور تیسرے امیدوار کے درمیان تقسیم ہو گیا۔   صحافی برادری کے مسائل پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے اور میڈیا کے تمام سرکاری واجبات ادا کر دیے گئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں