گجرات :ڈینگی سرویلنس جاری، 4 مقامات سے لاروا برآمد

5 گھنٹے قبل -
گجرات :ڈینگی سرویلنس جاری، 4 مقامات سے لاروا برآمد
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات کی ٹیموں نے ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس کا عمل جاری رکھتے ہوئے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ دورانِ سرویلنس 4 مقامات پر ڈینگی لاروا مثبت پایا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق لاروا کی نشاندہی کے بعد متعلقہ مقامات پر فوری طور پر کیس ریسپانس اسپرے کی سرگرمی ایس او پیز کے مطابق مکمل کر لی گئی، تاکہ ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
سی ڈی سی آفیسر/اسسٹنٹ انٹومولوجسٹ نے بتایا کہ ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس اور اسپرے کی سرگرمیاں مسلسل جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ گھروں، گلیوں اور اردگرد موجود پانی کے ذخائر کو ختم کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں