جہلم :عیدالاضحیٰ پر گلیوں اور کھلےمقامات پر آلائشیں پھینکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈی سی

جہلم :عیدالاضحیٰ پر گلیوں اور کھلےمقامات پر آلائشیں پھینکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈی سی
Metro53

Metro53 - جہلم(ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے کہا کہ گلیوں، سڑکوں اور کھلے مقامات پر قربانی کی آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور “ستھرا پنجاب” کی ٹیمیں عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بنانے کیلئے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے خصوصی صفائی پلان تشکیل دیا گیا ہے جبکہ آلائشوں کی بروقت تلفی اور صفائی آپریشن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے شہریوں سے اپیل کی کہ قربانی کے بعد آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں اور صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے متعلقہ ادارے اور ہیلپ لائنز فعال رہیں گی اور عوام کسی بھی شکایت یا مسئلے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں