Metro53 - تہران (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی فوج کے یومِ قیام کے موقع پر قوم اور افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے ملک کی سالمیت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کامیابی سے ناکام بنایا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے زور دیا کہ ایرانی فوج نہ صرف بری بلکہ بحری سرحدوں کی بھی انتہائی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ حفاظت کر رہی ہے۔ایران کے دشمن ہمیشہ ملک کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے ہیں، تاہم مسلح افواج کی بروقت کارروائیوں اور قربانیوں کے باعث یہ تمام عزائم ناکام ہوئے۔فوج دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر قومی دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے فوجی جوانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو
مستحکم کرے گا اور کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔