سڈنی :18 سالہ اسپرنٹر نے یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ ڈالا

سڈنی :18 سالہ اسپرنٹر نے یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ ڈالا
Metro53

Metro53 - سڈنی (ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے 18 سالہ اسپرنٹر گوٹ گوٹ نے 200 میٹر ریس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور کم عمری میں ہی لیجنڈ یوسین بولٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سڈنی میں ہونے والی قومی چیمپئن شپ کے دوران گوٹ نے 19.67 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے انڈر 20 عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

یہ ان کے کیریئر کا پہلا موقع تھا جب انہوں نے 20 سیکنڈ کی حد کو قانونی طور پر عبور کیا، کیونکہ گزشتہ سال ان کا 19.84 سیکنڈ کا وقت ہوا کی مدد کے باعث تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔

یہ کارکردگی نہ صرف اس سال کا تیز ترین وقت ہے بلکہ اس نے بولٹ کے 2004 میں بنائے گئے 19.93 سیکنڈ کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو انہوں نے 17 برس کی عمر میں قائم کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بولٹ نے نوجوانی میں اس سے بہتر ریکارڈ کبھی نہیں بنایا تھا۔

امریکی رنر ایریون نائٹن کا 19.49 سیکنڈ کا وقت اب بھی انڈر 20 سطح پر سب سے تیز سمجھا جاتا ہے، تاہم گوٹ نے 19.67 کے ساتھ نیا باضابطہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

گوٹ نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں