لیلۃ القدر کی تلاش، حرمین شریفین میں 15 ہزار سے زائد افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے

لیلۃ القدر کی تلاش، حرمین شریفین میں 15 ہزار سے زائد افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے
Metro53

Metro53 - مدینہ ( ویب ڈیسک )رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی حرمین شریفین میں ہزاروں افراد سنتِ اعتکاف کے لیے بیٹھ گئے ہیں۔ سعودی عرب میں رمضان کے 20 ویں روزے کے ساتھ اعتکاف کا باقاعدہ آغاز ہوا، جس کے لیے 15 ہزار سے زائد افراد نے پہلے سے رجسٹریشن کروا رکھی تھی۔

حکام کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں عبادت گزار نماز، دعا، ذکر و اذکار اور دیگر عبادات میں مصروف ہیں تاکہ وہ لیلۃ القدر کی تلاش اور اللہ کی رضا حاصل کر سکیں۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال اور بعض بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے باعث حرمین شریفین میں زائرین کا غیر معمولی رش بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔

رمضان کے آخری عشرے میں دنیا بھر سے آنے والے مسلمان ان مقدس مقامات پر اعتکاف کر کے روحانی سکون حاصل کرنے اور عبادات میں اضافہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں