چیئرمین ICCجے شاہ کی محسن نقوی کو پاک ،بھارت میچ دیکھنے کی دعوت

چیئرمین ICCجے شاہ کی محسن نقوی کو پاک ،بھارت میچ دیکھنے کی دعوت
Metro53

Metro53 - لاہور ( ویب ڈیسک ) چیئرمین آئی سی سی جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کولمبو میں پاک ،بھارت میچ دیکھنے کی دعوت دیدی۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کل پاک ،بھارت میچ کولمبومیں دیکھیں گے۔پاک ،بھارت میچ سےقبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قومی سکواڈ سے ملاقات بھی کریں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کو بھی آئی سی سی نے دعوت نامہ بھیج دیا، صدر آئی سی سی جے شاہ بھی پاک، بھارت میچ دیکھیں گے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے جے شاہ اوربی سی سی آئی آفیشلز کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الا اسلام کو  بھی پاک، بھارت میچ دیکھنے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں