Metro53 - سرائے عالمگیر(اویس مدنی )کراچی کے تاجر سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لینے کے کیس کا ٹرائل جاری ہے جبکہ عدالت نے رشوت کے اس کیس میں گرفتار تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے اے ایس آئی سمیت چار افراد کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
گرفتار ملزمان اے ایس آئی تھانہ سٹی عثمان اللہ،کانسٹیبل سہیل،کانسٹیبل حسنین،راجہ سفیرکو علاقہ مجسٹریٹ محمد احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا،ملزمان کی جانب سے راجہ نوید انجم ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری سرائے عالمگیر بار چوہدری واسب حسین ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور دلائل دئیے،علاقہ مجسٹریٹ محمد احمد نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر چاروں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرکے رہائی کا پروانہ جاری کردیا،یاد رہے کہ کراچی کے تاجر شفیق صدیقی نے مبینہ رشوت،ناجائز ریکوری اور حبس بےجا میں رکھنے پر سرائے عالمگیر تھانہ سٹی کے تین پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کروایا ہوا ہے