اوورسیزپاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی ترجیح ، بارسلونا قونصلیٹ نے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ختم کر دی ، چوہدری سالک

اوورسیزپاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی ترجیح ، بارسلونا قونصلیٹ نے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ختم کر دی ، چوہدری سالک
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کا کہنا ہےکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے مکمل آگاہ ہیں، بارسلونا قونصلیٹ روزانہ تقریباً 600 اتھارٹی لیٹرز برائے کیریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔ایک بیان میں چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، بارسلونا قونصلیٹ نے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ختم کر دی ہی

چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ بارسلونا قونصلیٹ روزانہ 200 کے قریب پاسپورٹس پراسیس کر رہا ہے اور  روزانہ تقریباً 600 اتھارٹی لیٹرز برائے کیریکٹرسرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  نئے پاسپورٹ کے اجراء کےلیے معقول جواز ضروری ہے، پاسپورٹ کی مدت باقی ہونے کی صورت میں نیا پاسپورٹ صرف گمشدگی رپورٹ پر جاری ہوسکتا ہے، اسپین میں مستقل پاسپورٹ کے لیے  پچھلے پاسپورٹس یاگمشدگی رپورٹ لازمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  وزارت اور قونصلیٹ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سے مسلسل رابطے میں ہیں، پاسپورٹ گمشدگی رپورٹ کے طریقہ کار میں نرمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں