انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان نے چالاکی سے زمبابوے ٹیم کوسوپر 6 پہنچادیا

انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان نے چالاکی سے زمبابوے ٹیم کوسوپر 6 پہنچادیا
Metro53

Metro53 - ہرارے ( ویب ڈیسک )پاکستان انڈر19 ٹیم نے بڑی چالاکی کے ساتھ ٹورنامنٹ سے آل موسٹ باہر ہونے والی زمبابوے ٹیم کو سوپر6 میں پہنچا کر اسکاٹ لینڈ کو ورلڈکپ سے باہر کر دیا۔

 زمبابوے کو سوپر6 میں پہنچے کیلئے پاکستانی ٹیم کو 25.2 اوورز تک ٹارگٹ چیس کرنے سے روکنا تھا تب ہی ممکن تھا وہ سوپر6 میں پہنچتے ورنہ باہر ہو جاتے۔ پاکستانی ٹیم جو بظاہر اس میچ میں پہلے تیز کھیل رہی تھی، لگ ایسے رہا تھا پاکستانی ٹیم بیس اوورز تک اپنا مطلوبہ ہدف حاصل کر لے گی اور زمبابوے کی جگہ اسکاٹ لینڈ سوپر6 میں جگہ بنا لے گی مگر پھر اچانک صوتحال بدل گئی، پاکستانی ٹیم جب 15ویں اوورز میں 88 کے سکور پر پہنچی تو پیچھے 41 رنز مزید بنانے تھے 61 گیندوں پر زمبابوے کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کیلئے مگر پاکستانی کھلاڑی سمیر منہاس اور احمد حسین جو تیز کھیل رہے تھے، اچانک کچھوے کی رفتار سے سکور بنانے لگے

۔ 25.2 اوورز میں 120 تک پہنچے۔ اس دوران پاکستانی ٹیم نے 62 گیندوں پر محض 32 رنز سکور کیے۔ 26 ویں اوورز کی مزید چار گیندوں ڈاٹ کھیل ڈالیں۔ اب مزید جیت کیلئے 9 رنز درکار تھے، سمیر منہاس نے 27 ویں اوورز کی پہلی دونوں گیندوں پر چھکے لگا کر ٹیم کو جتوا دیا۔ اس طرح میزبان ملک زمبابوے انڈر19 ورلڈکپ سے باہر ہونے سے بچ گیا اور اسکاٹ لینڈ باہر ہو گیا۔ مجھے یہی لگتا ہے پاکستانی ٹیم نے ایک پلان کے تحت زمبابوے ٹیم کو آگے لانے میں مدد کی ہے تاکہ انکی عزت بچ جائے میزبان ملک ہے۔ مجھے ذاتی طور پر اس چیز کی خوشی ہوئی ہے کیونکہ زمبابوے والوں نے مشکل ترین وقت میں پاکستان کرکٹ کا ساتھ دیا تھا۔ پاکستان کے ویران گراؤنڈ 6 سال بعد آباد کیے تھے۔ پاکستانی ٹیم نے زبردست کام کیا ہے، مزہ آگیا ہے دیکھ کر۔ زمبابوے کے کرکٹ فین خوش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں