محمود خان اچکزئی کی تقرری جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہوگی،چوہدری پرویز الہٰی

محمود خان اچکزئی کی تقرری جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہوگی،چوہدری پرویز الہٰی
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری جمہوریت کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔انہوں نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ایک سینئر اور قابل احترام پارلیمنٹیرین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن ایک مضبوط اور مثبت تعمیری کردار ادا کرے گی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں