Metro53 - ڈھاکا( ویب ڈیسک )بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے دور کنی وفد نے ورلڈ کپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا۔
تفصیل کے مطابق،آئی سی سی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی اینڈ ریوا پہگر یو اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سینئر ایگزیکٹو شامل تھے، بنگلہ دیش نے صرف ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی کو ویزا جاری کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینڈریوا پہگر یو دوروزہ دورے پر آج بنگلا دیش پہنچیں گے۔ آئی سی سی وفد کے دورے کا مقصد ورلڈ کپ کے وینیوز کی تبدیلی پر بات چیت کرنا تھی۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔