نوجوانوں کیلئے 300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز

نوجوانوں کیلئے 300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باسکٹ بال کے عالمی دن پراپنے پیغام میں باسکٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی عزم کا اظہار کیا-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ 35ویں نیشنل گیمز میں 37 سال بعد پنجاب کی شاندار فتح پر 126 میڈل قابل تحسین ہیں - پنجاب میں عالمی معیار کے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں اور کھلاڑیوں کی انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے معاونت کی جائیگی- نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے کے لئے کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں - کھیل ہمیں نظم و ضبط بھی سکھاتے ہیں - پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ’’کھیلتا پنجاب‘‘ پروگرام شروع کیا گیا-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب بھر میں گراؤنڈ اور جمنیزیم کی تعمیر وبحالی کیلئے شعبہ تعمیر وبحالی قائم کر رہے ہیں - نوجوانوں کیلئے 300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں -سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4 ارب روپے کر دیا ہے-سپورٹس فیسٹیول بحال اور ہریونین کونسل میں کھیلوں کے مقابلے اور پنجاب لیگ شروع کرینگے- سپورٹس ایڈوائزری کونسل میں 10 یونیورسٹی کے طلباء بھی ممبر ہوں گے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچ بھی لائیں گے-

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں