ڈنکی لگاکر یونان جانیوالے دو نوجوان پیٹرول پی کرجاں بحق ،4کی حالت تشویشناک،ایک کے گردے فیل

ڈنکی لگاکر یونان جانیوالے دو نوجوان پیٹرول پی کرجاں بحق ،4کی حالت تشویشناک،ایک کے گردے فیل
Metro53

Metro53 - ایتھینز( ویب ڈیسک )لیبیا سے سمندر کے راستے یونان پہنچنے کا خواب 40 بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے ایک خوفناک المیے میں بدل گیا۔ شدید سردی، بھوک اور پانی کی قلت نے ان مسافروں کو ایسی اذیت میں مبتلا کیا کہ وہ پانی سمجھ کر پٹرول پینے پر مجبور ہو گئے۔

26 نومبر کو یہ بدقسمت افراد ایک چھوٹی پلاسٹک کی کشتی میں لیبیا سے روانہ ہوئے۔ کھلے سمندر میں کشتی میں سوراخ ہو گئے اور پانی اندر آنے لگا۔ دو دن تک نہ کھانا تھا، نہ پینے کا پانی۔ بھوک اور پیاس نے ہوش چھین لیے۔اسی دوران کشتی میں موجود بوتلوں میں رکھا پٹرول پانی سمجھ کر پی لیا گیا۔ پٹرول پینے کے بعد کئی افراد بے ہوش ہو گئے، چیخ و پکار مچ گئی، سمندر موت کا منظر پیش کرنے لگا۔ 2 بنگلہ دیشی نوجوان جاں بحق 4 کی حالت تشویشناک ہے اور ایک نوجوان کے گردے فیل، ڈائلیسز جاری

یونانی کوسٹ گارڈ نے کشتی کو ریسکیو کر لیا اور تمام افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ اطلاع ملتے ہی بنگلہ دیشی سفارتخانے کی فرسٹ سیکرٹری رابعہ بیگم اسپتال پہنچیں اور زخمیوں سے ملاقات کی۔ ڈاکٹروں کے مطابق پٹرول پینے سے متاثرین کے معدے، پھیپھڑے اور گردے شدید متاثر ہوئے، جبکہ جسمانی کمزوری، پانی کی کمی اور شدید سردی نے حالت مزید بگاڑ دی۔ بنگلہ دیشی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کی وطن واپسی کے قانونی مراحل جاری ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں