کراچی میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ درج

کراچی میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ درج
Metro53

Metro53 - کراچی (ویب ڈیسک )علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل کی دفعہ عائد کی گئی ہے، مقدمے میں 30 سے 35 نامعلوم افراد کا ذکر کیا گیا ہے۔

حکام نے کہا کہ ڈاکو نے لوٹ مار میں مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا تھا، ڈاکو کی شناخت ساجد کے نام سے کی گئی تھی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی موبائل فون سے بنی ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ جلائے گئے ڈاکو نے پیر کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا تھا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں