فرخ شہبازوڑائچ کیساتھ ائیر پورٹ پر آنے والا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے ،ساجد خان

فرخ شہبازوڑائچ کیساتھ ائیر پورٹ پر آنے والا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے ،ساجد خان
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور کالم نگار ساجد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور کے ینگ جرنلسٹ فرخ شہباز وڑائچ کے ساتھ پیش آئے حالیہ واقعے نے صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔

سینئر صحافی ساجد خان کے مطابق، اگر اصولی مؤقف رکھنے والے اور محبِ وطن سمجھے جانے والے صحافی بھی دباؤ یا رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں تو یہ صورتحال سنجیدہ سوالات کو جنم دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے یہ تاثر اُبھر سکتا ہے کہ اختلافِ رائے یا آزادانہ رپورٹنگ کو محدود کیا جا رہا ہے۔ سینئر صحافی ساجد خان نے مزید کہا کہ ذمہ دار حلقوں کو چاہیے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ غلط فہمیاں اور بے یقینی بڑھنے نہ پائے اور طاقتور اپنے آس پاس بھی نظر دوڑائیں کہیں ان کی "بکل دے وچ چور " تو نہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں