Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک ) فرحان منہاج کاکہنا ہے کہ کینیڈا میں سینئر اینکرپرسن فرخ شہباز وڑائچ کی علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
پاکستان واپسی پر فرخ شہباز وڑائچ کو ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے روک لیا اور پوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیا اور ساتھ بتایا کہ آپ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے آئندہ آپ بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے ۔ فرخ شہباز وڑائچ کے مطابق ان پر کوئی مقدمہ بھی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی انکوائری ہے وہ ایک انتہائی متوازن گفتگو کرنے والے اینکرز میں شمار ہوتے ہیں اور وہ حالیہ حکومت و رجیم کے مخالف اینکرز میں بھی نہیں تھے۔