Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کو ایف آئی اے حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا۔
ذرائع کے مطابق ان کا نہ کوئی کریمنل ریکارڈ ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہے، تاہم اس کے باوجود انہیں ایئرپورٹ پر کلیرنس فراہم نہیں کی گئی۔
واقعے کی وجوہات کے حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آ سکی، جس پر صحافتی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔صحافی برادری نے اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔
صحافی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر مناسب وضاحت یا کارروائی نہ کی گئی تو وہ احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔