پاکستان اور افغانستان چمن، اسپن بولدک بارڈر کھول دیا گیا

پاکستان اور افغانستان چمن، اسپن بولدک بارڈر کھول دیا گیا
Metro53

Metro53 - چمن ( ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان چمن، اسپن بولدک بارڈر کھول دیا گیا ہے جب کہ طورخم کو بھی جلد کھولا جائے گا۔

نجی ٹی وی سماء کے مطاب قپاکستان اور افغانستان کے درمیان اسپین بولدک بارڈر کراسنگ  دوبارہ کھول دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق فی الحال سرحد صرف تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند حساس معاملات کے باعث عام شہریوں کی پیدل آمدورفت کی اجازت تاحال نہیں دی گئی۔

سرحد کے دونوں جانب ٹریڈ کراسنگ اور کلیئرنس سے متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ آج صرف خالی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ اور ویزا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہی شرائط پر طورخم بارڈر بھی کھولا جائے گا، جس سے متعلق افغان ایمبیسی اسلام آباد کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

جبکہ دیگر تین کراسنگ پوائنٹس غلام خان، انگور اڈہ اور خرلاچی فی الحال غیر فعال رہنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں