مراکش نے پہلی بار انڈر 20فٹبال ورلڈکپ جیت کرتاریخ رقم کردی

مراکش نے پہلی بار انڈر 20فٹبال ورلڈکپ جیت کرتاریخ رقم کردی
Metro53

Metro53 - چلی ( ویب ڈیسک )فیفا کے زیر اہتمام چلی میں کھیلے گئے انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں مراکش نے ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فٹبال کی عالمی طاقت ارجنٹائن کو 0

سانتیاگو کے جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں محمد یاسر زبیری نے میچ کے 12ویں اور 29ویں منٹ میں دو شاندار گول داغ کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ انہیں بہترین کارکردگی پر "مین آف دی میچ” کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

اس تاریخی فتح کے ساتھ مراکش 2009 کے بعد انڈر 20 ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا، جب اس سے قبل یہ اعزاز گھانا کو حاصل ہوا تھا۔ مراکش نے اس ایونٹ میں جنوبی کوریا، امریکا اور فرانس جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔

ارجنٹائن، جو پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی تھی، فائنل میں اپنے دو اہم کھلاڑیوں ۔ بائر لیورکوزن کے کلاڈیو ایچیواری اور ریئل میڈرڈ کے فرانکو ماستانتوانو ۔ کی غیر موجودگی کے باعث کمزور دکھائی دی اور مراکش کے سامنے بے بس نظر آئی۔

-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ مراکش کی فٹبال تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں